شعبہ اردو ،یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کل سہ روزہ قومی سمینارکا آغاز

   

اردو ادب کی نشوونما میں غیر مسلم شعرا کا حصہ ،اساتذہ اور دانشوروں کا اجتماع
حیدرآباد /4 فروری (پریس نوٹ) پروفیسر سید فضل اللہ مکرم‘صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآبادکی اطلاع کے مطابق شعبہ اردو میں 6 تا 8 فروری 2024 دوپہر تین بجے آڈیٹوریم ‘اسکول آف ہیومانٹیزمیں ایک عالیشان سہ روزہ قومی سمینا ر بعنوان ’’ اردو ادب کی نشوونما میں غیر مسلم شعرا کا حصہ ‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سمینار کا افتتاح پروفیسر بی جے راؤ ‘ وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدر آباد کریں گے جب کہ اجلاس کی صدارت پروفیسر وی کرشنا‘ڈین‘ اسکول آف ہیوما نٹیزکی ہوگی۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کے استقبالیہ کلمات اور سمینار کنوینر ڈاکٹر نشاط احمد سمینار کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے جب کہ کلیدی خطبہ پروفیسر شہزاد انجم (جامعہ ملیہ اسلامیہ‘ نئی دہلی)کا ہوگا۔اس سہ روزہ قومی سمینار میں ملک بھر سے پچاس سے زائدمقالہ نگار شرکت کریں گے اور مختلف جامعات سے کئی اساتذہ اور دانشورحضرات شریک سمینار ہوں گے جن میں علامہ اعجاز فرخ ‘پروفیسر مقبول فاروقی‘ پروفیسر بشیر احمد ‘ پروفسیر مسعود سراج‘پروفیسر سید سجاد حسین ‘ جناب رفیق جعفر ‘ پروفیسر مجید بیدار‘ پروفیسر شوکت حیات‘ پروفیسر قاسم علی خا ن ‘پروفیسر حمید اکبر‘ پروفیسر ستار ساحر‘ پروفیسر نسیم الدین فریس‘ پروفیسر کے وی نکولن‘پروفیسر ایس اے شکور‘پروفیسر خواجہ اکرام ‘پروفیسر شہاب عنایت ملک‘پروفیسر آفتاب احمد آفاقی‘ پروفیسر نجمہ رحمانی‘ پروفیسر عبدالرب استاد‘ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر‘ڈاکٹر معید جاوید‘پروفیسر نکہت جہاں ‘پروفیسر مقبول احمد مقبول‘ پروفیسر شمس الہدیٰ ‘ پروفیسر آمنہ تحسین ‘ پروفیسر کیرتی جاولے‘ ڈاکٹر انوپما کول‘ڈاکٹر الطاف انجم‘ڈاکٹر چمن لال‘ محترمہ مونا ایلزیبتھ کے علاوہ مختلف ریاستوں کی جامعات اور کالجز کے اساتذہ سمینار میں شرکت کریں گے۔6 فروری کو شام میں مشاعرہ منعقد ہوگا ۔سمینار میں تقریباََ بارہ تکنیکی اجلاس ہوں گے۔