شفافیت کے ساتھ ووٹر لسٹ کی تیاری کو یقینی بنائیں

   


کریم نگر میں متعلقہ عہدیداروں کا اجلاس، مبصر ایس گھوش، کلکٹر کرنن اور دیگر کی شرکت

کریم نگر۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز منگل کریم نگر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ای آر او ، اے ای آر او اور اسمبلی حلقوں کے انتخابی عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مبصر سبیاساچی گھوش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کریم نگر کے 26۔کریم نگر ، 27 ۔ چپہ دنڈی ، 30۔ ماناکنڈور اور 31 – حضورآباد اسمبلی حلقوں کے متعلقہ اغلاط سے پاک فہرست رائے دہندگان کی تیاری کی جائے۔ 18 سال عمر مکمل کرچکے ہر شہری کا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کئے جائے۔ ہر اسمبلی حلقے کے فہرست رائے دہندگان سے فوت کرچکے افراد ناموں کو حذف کیا جائے۔ عہدیداران منصفانہ کردار ادا کرتے ہوئے شفافیت کے حامل فہرست رائے دہندگان کی تیاری کو یقینی بنائیں۔ انتخابی کارکردگی میں ضلع انتخابی عہدیدار کی ہدایات پر عمل آوری کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں جملہ 1338مراکز رائے دہی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کریم نگر حلقہ میں 390 مراکز رائے دہی قائم ہیں جن میں 263 مراکز اربن علاقہ میں اور 127 مراکز رائے دہی رورل علاقوں میں موجود ہیں۔ چپہ دنڈی اسمبلی حلقہ کے 327 مراکز رائے دہی جن میں 18 اربن علاقے میں اور 309 رورل علاقہ میں ، ماناکنڈور اسمبلی حلقے میں 316 مراکز رائے دہی ، حضورآباد اسمبلی حلقے کے 305 مراکز رائے دہی جن میں 75 اربن علاقے میں اور 230 مراکز رورل علاقے میں دستیاب ہیں۔ تمام مراکز رائے دہی میں بوتھ لیول عہدیداران کی تعیناتی کی گئی۔ الیکشن کمشنر آف انڈیا کے ہدایات کے بموجب 9 نومبر 2022 سے پبلیکیشن آف انٹیگریٹیڈ ڈرافٹ الکٹرال رول تیار کی گئی ، 9نومبر تا 8 ڈسمبر تک تیار کردہ مسودہ فہرست پر اعتراضات موصول کی گئیں۔ نومبر 26 ,27 ڈسمبر 3 اور 4 تواریخ کو اندراج رائے دہندگان خصوصی مہم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ڈسمبر 26 تک اعتراضات کی تصحیح کے بعد 3 جنوری 2023 کو فائینل فہرست رائے دہندگان کی تیاری کو مکمل کرتے ہوئے 5 تاریخ کو اشاعت کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال ، کریم نگر حضورآباد آر ڈی او آنند کمار ، ہری سنگھ ، ضلع سویپ عہدیدار ، میپما پی ڈی رویندر ، اسمبلی حلقوں کے اے ای آر او ، منڈل تحصیلداروں و دیگر نے شرکت کی۔