شلجم گوشت کی بھجیا

   

اجزا: گوشت آدھا کلو، پتوں والے شلجم آدھا کلو، پالک آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، چینی ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو سے تین عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی،کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب :پالک اور شلجم کے پتوں کو دھو کر باریک کاٹ لیں، شلجم کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر بھونیں، تین سے چار منٹ بعد اس میں نمک، کٹی ہوئی اور پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور دو پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔شلجم کے ٹکڑوں کو ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور چینی کے ساتھ سنہری فرائی کر لیں۔گوشت جب آدھا گل جائے تو اس میں فرائی کئے ہوئے شلجم، کٹی ہوئی پالک اور شلجم کے پتے ڈال دیں۔پانی خشک ہونے پر اس کو اچھی طرح بھونیں، پھر قصوری میتھی، بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ڈش میں نکالتے ہوئے پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک لیں۔گرم گرم سادی چپاتیوں یا بیسن کی روٹیوں کے ساتھ اس ڈش کا لطف اُٹھائیں۔