شلپارامم نائٹ بازار اسٹالس سیلف ہیلپ گروپس کو الاٹ کیے جائیں گے

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : خواتین کی جانب سے چلائے جانے والے سیلف ہیلپ گروپس کے تیار کردہ پراڈکٹس کیلئے مارکیٹنگ سہولتوں میں اضافہ کیلئے ریاستی حکومت نے حیدرآباد میں شلپارامم کے قریب نائٹ بازار میں تقریبا 119 اسٹالس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائٹ بازار چلانے کیلئے تعمیر کئے گئے ان اسٹالس میں زیادہ تر اسٹالس 2017 سے استعمال میں نہیں ہیں ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جنہوں نے کل شلپارامم کے قریب ان اسٹالس کا معائنہ کیا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان اسٹالس کو مہیلا شکتی اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو الاٹ کرنے کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں ۔۔