شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کیس بٹ کوائن کے استعمال کے ذریعہ سرمایہ کاروں کے فنڈز کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے پونے میں ایک بنگلہ اور ایکویٹی حصص سمیت 98 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ای ڈی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ پی ایم ایل اے، 2002 کے دفعات کے تحت راج کندرا کی 97.79 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا گیا ہے۔