روم : اٹلی میں مسلسل خشک سالی کے سبب روم حکومت نے ملک کے پانچ شمالی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان سے متعلقہ اداروں کو پانی کی راشن بندی جیسے فوری اقدامات کی اجازت مل گئی ہے۔ دریائے پو کے آس پاس کے علاقہ اس خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ دریا اٹلی میں زرعی شعبہ کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ اسے گزشتہ 70 سالوں میں اب تک کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ روم حکومت نے حالات سے نمٹنے کیلئے 36 ملین یورو سے زائد کی ہنگامی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ دریائے پو کے ارد گرد کے بلدیاتی علاقوں میں پہلے ہی سے پانی کی راشن بندی جاری تھی۔