شمالی کوریاکے لاکھوں شہری امریکہ کیخلاف جنگ کیلئے تیار

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات دینے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سنمن کے مطابق ملک بھر کے 8 لاکھ طلبہ اور ملازمین نے امریکہ سے مقابلے کیلئے جمعہ کو فوج میں بھرتی ہونے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوانوں کا فوج میں بھرتی کیلئے جذبہ جنگ و جدل چھیڑنے والوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ سرکاری اخبار کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا یہ لوگ ہمارے قیمتی اشتراکی ملک کو ختم کرنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں، لیکن نوجوان قومی اتحاد کیلئے پرعزم ہیں۔