نئی دہلی: دہلی اوراترپردیش سمیت شمالی ہند کے کئی علاقوں میں مانسون کی شدید بارش ہو رہی ہے۔ دہلی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تین دنوں تک بارش سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ دہلی، اترپردیش سمیت 19 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔