شمال مشرقی دہلی فسادات 2020معاملے میں عدالت نے نو کو سنائی سزا

,

   

فسادات کے دوران گوکل پوری علاقے میں توڑ پھوڑ‘ ہنگامہ آرائی‘ تشدد پر مشتمل معاملہ تھا
نئی دہلی۔ایک افیسر کے مطابق شمال مشرقی دہلی فسادات 2020کے ضمن میں ایک عدالت نے نو لوگوں کو سزا سنائی ہے۔

فسادات کے دوران گوکل پوری علاقے میں توڑ پھوڑ‘ ہنگامہ آرائی‘ تشدد پر مشتمل معاملہ تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے)پولاستیا پرم چالا نے محمد شہنواز عرف شانو‘ محمد شعیب‘ شاہ رخ‘ رشید عرف راجہ‘ آزاد‘ اشرف علی‘ پرویز‘محمد فیصل اور راشد عرف مونو کو فساد‘ چوری‘ آگ لگاکر ہنگامہ کرنا‘ آگ میں جھونک کراملاک کونقصان پہنچانا‘اور غیر قانونی طریقے سے اکٹھا ہونے کے معاملے میں سزا سنائی ہے۔

اے ایس جے پرم چالانے کہاکہ ”تمام ملزم افراد پر لگائے گئے الزامات اس کیس میں شبہ سے باہر ثابت ہوئے ہیں۔ لہذا ملزمین کوائی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت قابل سزا جرائم کے لئے سزا سنائی جاتی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کیس میں شواہد کے جائزے او رمزید استدلال کی بنیاد پر‘ میں ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے ورژن سے قائل ہوں۔

مجھے یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہوتی ہے کہ اس معاملے میں نامزدتمام ملزمان ایک بے قابو ہجوم کا حصہ بن گئے تھے‘ جو فرقہ وارانہ جذبات کی رہنمائی کررہا تھااور ہندو بردار ی سے تعلق رکھنے والے افراد کی املاک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے مشترکہ معترض تھا“۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر ڈ ی کے بھاٹیہ اس معاملے میں دہلی پولیس کی نمائندگی کررہے تھے۔