شمس آباد ایرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط

   

شمس آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر FZ-461 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر کسٹمس عہدیداروں کو مسافر کے قبضہ سے 24 کیرٹ سونے کے بسکٹس 1547 گرام اور 18 کیرٹ کی جیولری 1414 گرام برآمد ہوئے جن کی قیمت 1,37,92,968 روپئے بتائی گئی۔ کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔