شمس آباد ایرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

   

شمس آباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایرپورٹ کو ایک نامعلوم شخص نے بم سے اڑانے کی دھمکی دی ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد ایرپورٹ کال سنٹر پر کسی نامعلوم شخص نے فون کرتے ہوئے شمس آباد ایرپورٹ کو چند منٹوں میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی ۔ فون آنے کے بعد ہی آئی ایس ایف ایرپورٹ عہدیدار ، ڈاگ اسکواڈ اور پولیس عملہ وسیع پیمانے پر تلاش شروع کردی اور فون کرنے والے شخص کی شناخت کیلئے سرگرم ہوگئی ۔ گذشتہ میں بھی کئی مرتبہ شمس آبادا یرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں وصول ہوئی تھیں ۔ لیکن جب تحقیقات کی گئی تو کوئی باپ سے ناراض ہوکر یا پھر عشق میں دھوکہ کھانے پر دلبرداشتہ ہوکر ایرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے چکے ہیں ۔