شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 7 میں پانی کے بورویل کی کندید گی

   

شمس آباد ۔ 18 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 7 میں معین محلہ میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر نمائندہ کونسلر محمد امجد کی نمائندگی پر گنیش گیتا اور وینو مادھو ریڈی نے اپنے ذاتی اخراجات سے پانی کا بور ڈلوایا اور موٹر بھی فراہم کی۔ محمد امجد نمائندہ کونسلر نے گنیش گپتا اور وینو مادھو ریڈی کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا۔ گنیش گپتا سینئر لیڈر کانگریس نے کہا کہ شمس آباد میں بارش کی کمی کی وجہ سے تقریباً مقامات پر پانی کی قلت ہو رہی ہے۔ شمس آباد ہندو۔ مسلم اتحاد کے لئے ایک مثال ہے۔ یہاں پر ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے عید و تہوار اور خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ محمد امجد نے کہا کہ وارڈ نمبر 7 میں مسائل کو حل کرتے ہوئے مثالی وارڈ بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مرلی یادو، محمد مختار، محمد عبدالطیف، محمد عبدالقیوم، محمد عبدالرشید، محمد انور، محمد اکبر علی، محمد سلیم، محمد عرفان، محمد سلمان وغیرہ موجود تھے۔