شمس آباد میں بے ڈھنگی ٹریفک کو سدھار نے میں پولیس ناکام

   

شمس آباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں بے ڈھنگی پارکنگ مسئلہ کو حل کرنے میں ٹریفک پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس ٹریفک پر توجہ دینے کے بجائے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو چالانات کرنے میں مصروف ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر سڑک کے دونوں جانب بے ڈھنگی پارکنگ کو پولیس نظر انداز کررہی ہے جس سے ٹریفک مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ شمس آباد فلائی اوور کے نیچے مسافرین اپنی بائیک کار وغیرہ پارک کررہے ہیں اس پر بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ٹریفک کانسٹبل صرف چالانات کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ شمس آباد میں ایئرپورٹ کی وجہ سے سیاسی قائدین کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اس کے باوجود ٹریفک پولیس عملہ صرف چالانات کو ہی ترجیح دے رہا ہے۔ کئی ہوٹلوں کے سامنے گاڑیوں کو پارک کرکے آدھی روڈ پر قبضہ کیا جارہا ہے اور ٹریفک پولیس صرف تماشائی بنی ہوئی ہے اس کی وجہ سب کو معلوم ہے۔