شمس آباد میں کانگریس قائدین کی گرفتاری و رہائی

   

شمس آباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے کانگریس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا ۔ راچا ملا سدیشور کانگریس ترجمان نے بتایا کہ آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں آج تلنگانہ پرگتی بھون کا گھیراؤ کیا جانے والا تھا لیکن اس سے قبل ہی کانگریس قائدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن اس میں وہ ناکام ہورہی ہے ۔ حکومت کا رویہ آر ٹی سی ملازمین کے خلاف سخت ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی ملازمین نوکری کھونے کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں اس کے باوجود کے سی آر کے رویہ میں کچھ تبدیلی نہیں آرہی ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران آر ٹی سی ملازمین نے بھی کے سی آر کا ساتھ دیا تھا لیکن آج کے سی آر اقتدار پر آنے کے بعد آر ٹی سی ملازمین کو بالکل نظر انداز کرچکے ہیں ۔ کے سی آر نے پہلے سینئیر قائدین ، پروفیسر کودنڈا رام اور اب آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ مسائل کو حل کیے بغیر سنہرا تلنگانہ بننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔۔