شمس آباد میں لاری کو ٹکر کار سوار ہلاک‘ دوسرا زخمی

   

شمس آباد۔ 10؍ مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداشاپور میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب نوین کمار 29 سالہ ساکن کڑپہ جو کل اپنے ساتھی کمار کے ہمراہ بولیرو کار نمبر
AP04P2038
کے ذریعہ حیدرآباد جا رہا تھا کہ ـآج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور کے قریب ایک لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نوین کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جس کو شمس آباد کے خانگی دواخانہ میں شریک یا گیا ۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کر دیا ۔