شنزو آبے مغربی ایشیا کے چار روزہ دورے پر

,

   

ٹوکیو، 12 جنوری (اسپوتنک) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے مغربی ایشیا کے چار روزہ دورہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اتوار کو وہ سعودی عرب جائیں گے اور وہاں کے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر آبے پیر کو متحدہ عرب امارات جائیں گے اور وہاں کے شہزادہ محمد بن زید ا لنھیان سے ملاقات کریں گے ۔ جاپانی وزیر اعظم منگل کو عمان جائیں گے جہاں ان کی عالمی تعلقات اور تعاون کے ایشوز پر نائب وزیر اعظم سید عاص بن طارق بن تیمور سے بات چیت کا امکان ہے ۔اس دوران جاپان کے وزیر دفاع ٹارو کونو آج سے امریکہ کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔ مسٹر کونو آج ایگس اشور میزائل ڈیفنس دیکھنے کے لئے آج کوآئی کے ھوائی جزیرہ جائیں گے ۔ منگل کو ان کی واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کرکے مغربی ایشیا بحران اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا ارادہ ہے ۔ وہ امریکی وزیر دفاع کو مغربی ایشیا میں محفوظ کمرشل سمندری راستہ دینے کے بارے میں جاپان کے مشن کے بارے میں معلومات دیں گے ۔ مسٹر آبے ہفتہ کو ٹوکیو کے ھانیدا ہوائی اڈے سے مغربی ایشیا کے سفر کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ اس سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ مسٹر آبے مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کر دیں گے۔ لیکن اب علاقے میں کشیدگی میں کمی آنے کے بعد وہ مجوزہ تاریخ پر روانہ ہوئے ہیں۔