شنکر اچاریہ کو گیان واپی مسجد میں گھسنے سے روکا گیا

   

وارانسی: جیوتش پیٹھ شنکر اچاریہ سوامی اوی مکتیشور آنند سرسوتی کو وارانسی ضلع نظم و نسق نے گیان واپی کامپلکس میں گھسنے کی کوشش سے روک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز شنکر اچاریہ نے پوجا کی غرض سے کامپلکس میں جانے کی کوشش کی جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی اور ان کو روک دیا گیا ۔ پولیس اور حکومت کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ شنکر اچاریہ نے اس سلسلہ میں پہلے سے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ شنکر اچاریہ سوامی سرسوتی کامپلکس میں وقفہ وقفہ سے پوجا کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔