بیجنگ : چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس وبا کی تازہ ترین لہر کے دوران اولین ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔شنگھائی میں اس وقت انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تازہ ہلاکتوں نے صورت حال کو اور بھی سنگین بنا دیا ہے۔شنگھائی چین کا امیر ترین شہر بھی ہے مگر گزشتہ کئی دنوں سے وہاں عام شہری اپنے گھروں میں محصور ہیں اور انہیں اشیائے خوراک کی قلت کا سامنا بھی ہے۔ اس چینی شہر میں حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے دوران اب تک وہاں تین مریض انتقال کر چکے ہیں۔سٹی ہیلتھ کمیشن کے انسپکٹر وْوگانیْو کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد عمر رسیدہ شہری تھے، جو بلند فشارِ خون اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا شکار بھی تھے۔