شوبھم کی سنچری ، ہماچل پہلی بار وجے ہزارے چمپئن بن گیا

   

فائنل میں تمل ناڈو کی مضبوط ٹیم کو 314 اسکور کرنے کے باوجود حیران کن شکست

جے پور: اوپنر اور وکٹ کیپر شوبھم اروڑہ (ناٹ آؤٹ 136) کی شاندار سنچری کی مدد سے ہماچل پردیش نے وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں تمل ناڈو کو 11 رنز سے شکست دے کر پہلی بار اتوار کو تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ہماچل کا پہلا فائنل تھا اور اس نے پانچ بار کے چمپئن تمل ناڈو کو شکست دی۔ تمل ناڈو نے وکٹ کیپر دنیش کارتک (116) کی سنچری کی مدد سے 49.4 اوورز میں 314 رنز کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ ہماچل 47.3 اوور میں 299/4رنز بنالئے تھے جبکہ اس وقت مطلوبہ ڈی ایل ہدف 289 رنز تھا۔ ہدف بہت بڑا تھا لیکن شوبھم نے 131 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 136 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی۔ ہماچل نے 60 رنز کے مضبوط آغاز کے بعد 96 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے ۔ لیکن شوبھم نے امیت کمار کے ساتھ 148 رنز کی مضبوط شراکت داری کی۔ امیت نے 79 گیندوں پر 76 رن میں چھ چوکے لگائے ۔ اس کے بعد شوبھم کو کپتان رشی دھون کی شکل میں ایک اچھا ساتھی ملا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں 55 رنز جوڑے ۔ اس شراکت میں دھون نے صرف 23 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے ۔ ہماچل نے تمل ناڈو کی مضبوط ٹیم کو حیران کر کے خطاب جیت لیا۔ جیسے ہی کپتان رشی دھون نے فاتح ٹرافی قبول کی، ہماچل کے تمام کھلاڑیوں نے رقص کرکے اس جیت کا جشن منایا۔ اس سے قبل کارتک نے تمل ناڈو کو 4 وکٹوں پر 40 رنز کی نازک حالت سے باہر نکالا اور بابا اندراجیت (80) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 202 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ کارتک نے 103 گیندوں پر 116 رنز میں آٹھ چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ بابا اندرجیت نے 71 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز بنائے ۔ شاہ رخ خان نے صرف 21 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان وجے شنکر نے صرف 16 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ پنکج جسوال نے 59 رن پر چار وکٹ اور رشی دھون نے 62 رن پر تین وکٹ لئے۔ قبل ازیں وکٹ کیپر دنیش کارتک (116) کی شاندار سنچری کی بدولت تمل ناڈو نے اتوار کے روز ہماچل پردیش کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں 49.4 اوور میں 314 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ کارتک نے تمل ناڈو کو 4 وکٹ پر 40 رن کی نازک حالت سے باہر نکالا اور بابا اندراجیت (80) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 202 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ کارتک نے 103 گیندوں پر 116 رن میں آٹھ چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ بابا اندرجیت نے 71 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رن بنائے ۔ کپتان وجے شنکر نے 22 رن کی اننگز کھیلی۔ پنکج جسوال نے 59 رن پر چار وکٹ اور رشی دھون نے 62 رن پر تین وکٹ لئے۔