شوروم میں مہیب آگ ، 15 کروڑ روپئے کی کاروں کو نقصان

,

   

واشنگٹن۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے ایک کار ڈیلر کے شوروم میں لگی آگ نے پیر کے روز اس کی خوش قسمتی کو بدقسمتی میں بدل دیا کیونکہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس میں زائد از 80 کاروں کو نقصان پہنچا جن کی مجموعی قیمت 2.1 ملین ڈالرس (14.54کروڑ روپئے) بتائی گئی ہے۔ آگ دراصل ایک شاہراہ سے شروع ہوئی تھی اور کار کا شوروم بھی اس شاہراہ کے قریب تھا جس کا نام کارمیکس ڈیلرشپ تھا۔ اس مہیب آگ میں اب تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔