شوپیان انکاؤنٹرختم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ہری پورہ امام صاحب علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور فوج نے بھی تلاشی آپریشن منسوخ کر دیا ہے ۔ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔