سرینگر ۔جموں و کشمیر کے شوپیان کے زینا پورہ علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس اور عسکریت پسندوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ انکاؤنٹر میں دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک عسکریت پسند کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس اور پولیس کی جانب سے تلاشی کارروائی کی جارہی تھی، اس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی۔ جنوبی کشمیر کی چیرمارگ، زینا پورہ میں ہفتہ کو یہ انکاؤنٹر ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس میں دو جوان اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاشی مہم جاری تھی۔