شوہرکے ظلم کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شوہر کی مار پیٹ اور ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ این پرولیکانے کل رات خودکشی کرلی۔ یہ خاتون بی جے آر نگر جوبلی ہلز علاقہ کے ساکن وینکٹ رمنا کی بیوی تھی۔ پرولیکا اور وینکٹ رمنا نے سال 2014 میںلو میریج کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ یہ خاتون شادی کے بعد اس کے بھائی اور نانی سے رابطہ میں تھی۔ وینکٹ اس خاتون کو شدید ہراساں و پریشاں کرتا تھا اور اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہراساں کرتے ہوئے مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ خاتون نے گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کے بعد اس کی نانی سے فون پر بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات بیان کی تھی اور 16 اکٹوبر کو جھگڑا اور مار پیٹ کے بعد پرولیکا دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے۔