شوہر اور بیٹے سے دور رہنے والیخاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو شوہر اور بیٹے سے دور رہتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ دیویا جو آنند نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ 7 سال قبل شوہر سے دوری اختیار کرلی تھی ۔ دیویا کے دو بچے 18 سالہ لڑکا اور 12 سالہ لڑکی ہے ۔ لڑکی دیویا کے ساتھ رہتی تھی اور لڑکا اس کے والد کے ساتھ رہتا تھا ۔

گذشتہ روز ملاقات کے بعد گھر پہونچی دیویا نے خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں وجوہات کو بیان کیا اور لکھا کہ اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں وہ خود ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کر رہی ہے ۔ پولیس خیریت آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع