شوہر اور سسرال سے دوری پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 20مئی ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے سبب شوہر اور سسرال سے دوری ایک خاتون کی موت کا سبب بن گئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19سالہ وناجا نے خودکشی کرلی ۔ وناجا کی شادی مارچ 2020 میں ورنگل کے ساکن انیل کمار سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد لڑکی اپنے والدین سے ملاقات کیلئے پرانا شہر آئی تھی اور لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے یہیں رہ گئی اور شوہر سے ملاقات اور سسرال جانے کے لئے بے چین تھی تاہم اس کے والد نے لاک ڈاؤن کے بعد اسے روانہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس چھتری ناکہ مصروف تحقیقات ہے ۔