شوہر سے علحدگی کے بعد فلم آرٹسٹ کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شوہر سے طلاق کے بعد علحدہ زندگی بسر کرنے والی ایک آرٹسٹ نے خود کشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ کلیانی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ کلیانی بلکم پیٹ کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس نے شوہر پرساد سے طلاق حاصل کرلیا تھا اور علحدہ رہتی تھی۔ یہ خاتون پیشہ سے مووی آرٹسٹ بتائی گئی ہے ، اس کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔