شوہر کی مارپیٹ کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی مارپیٹ اور مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ روحی افشاں جو ایل این نگر علاقہ کے ساکن مظہرالدین کی بیوی تھی نے خاتون نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا ۔ جنہیں فوری ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ خاتون کے رشتہ داروں نے اس کے شوہر مظہرالدین پر ہراسانی اور مارپیٹ کا الزام لگایا ۔ خاتون کی شادی 13 سال قبل ہوئی اور اس کے 4 بچے ہیں۔ گذشتہ مارچ میں اس خاتون نے ایک لڑکی کو جنم دیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔