شوہر کی ناراضگی پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) سیل فون پر مصروفیت ایک خاتون کی موت کا سبب بن گئی۔ جہاں شکوک و شبہات کا شکار شوہر کی دلسوزی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ خاتون وانی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ وانی اکثر سیل فون پر مصروف رہتی تھی فون پر بات چیت اور چیاٹنگ میں مگن اس خاتون کے شوہر کو بیوی کی حرکتوں پر سخت اعتراض تھا اور اس نے کئی مرتبہ ڈانٹ ڈپٹ کی اور گزشتہ چند دنوں سے شکوک و شبہات کا اظہار کرنے لگا۔ کل اس کے شوہر وینکٹیشم نے وانی کو شدید ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور دلسوزی کی اس بات سے دلبرداشتہ وانی نے زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ وانی بہادر پلی علاقہ میں رہتی تھی۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔