شوہر کی ہراسانی سے تنگ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں اور جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ جس کو اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ خاتون سواپنا نے خودکشی کرلی ۔ سواپنا سرور نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی۔ اس خاندان کا تعلق ضلع نارائن پیٹ سے تھا ۔ شادی کے بعد روزگار کی تلاش میں میاں بیوی حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے اور سرور نگر علاقہ میں قیام پذیر تھے ۔ سواپنا کو اس کے شوہر کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ 22 مئی کو سواپنا کو اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا اور 25 مئی کو سواپنا کے والدین نے دوبارہ خاتون کو اس کے شوہر کے مکان چھوڑ دیا اور بات چیت کی گئی ۔ باوجود اس کے سرینواس سواپنا کو ہراساں کرنے لگا ۔ اس بات سے تنگ آکر سواپنا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع