شوہر کے مکان پر بیوی کا سماجی تنظیموں کے ساتھ احتجاج

   

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کے مکان پر سماجی تنظیموں کی مدد سے بیوی نے دھرنا منظم کیا میاں پور علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ ذرائع کے مطابق 21 سالہ روالی نے وینکٹیش نامی اس کے شوہر کے مکان پر دھرنا دیا ۔ روالی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر زائد جہیز کیلئے افراد خاندان کے ساتھ ملکر ہراسانی کر رہا ہے ۔ اور جہیز کیلئے ناجائز تعلقات کا الزام اس خاتون پر عائد کیا جارہا ہے ۔ روالی نے بتایا کہ اس کی شادی کے وقت 8 لاکھ روپئے نقد رقم اور 20 تولہ طلائی زیورات دئے گئے ۔ باوجود اس کے زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اس خاتون کے شوہر پر الزام ہے کہ اس نے گیس خارج کرتے ہوئے اسے ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ بلکہ کوشش بھی کرچکا ہے ۔ شوہر خود اجنبی خواتین کے ہمراہ رہتے ہوئے روالی پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا رہا ہے ۔ روالی نے خواتین تنظیموں کے ہمراہ دھرنا منظم کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ ع