شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) الوال علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ وینکٹیش اور اُس کی بیوی دیویا کے درمیان اچم پیٹ علاقہ میں واقعہ اراضی پلاٹ کی فروخت کرنے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں وینکٹیش نے بیوی پر اچانک حملہ کردیا اور اس کے سینے پر بیٹھ کر مبینہ طور پر گلا کاٹ دیا۔ پولیس الوال نے بتایا کہ وینکٹیش جو پیشہ سے بس ڈرائیور ہے کی شادی دیویا سے 2010 ء میں ہوئی تھی اور انھیں دو بچے بھی ہیں۔ قتل کے بعد وینکٹیش وہاں سے فرار ہوگیا اور پولیس الوال کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر دیویا کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے وینکٹیش کی تلاش شروع کردی۔