شکاگو فائرنگ : مشتبہ ملزم گرفتار

   

شکاگو : امریکی پولیس نے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک کے مشتبہ مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ ملزم کی عمر 22 برس ہے اور اس نے شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے میں امریکہ کے قومی دن کی پریڈ کے موقع پر ایک ہجوم پر فائرنگ شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید صدمے کا اظہار کیا۔ بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے اس جان لیوا اور قابل مذمت استعمال نے امریکی معاشرے کو ایک بار پھر غمزدہ کر دیا ہے۔