شکست کے خوف سے حملے کئے گئے :چندرابابو

   

حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی ) آندھرا پردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے حملوں کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاڑی پتری میں تلگودیشم کے لیڈرسدھا بھاسکر ریڈی کا قتل،ستن پلی میں اسپیکر کوڈیلہ سیواپرساد راو پر حملہ،راپتاڈ میں وائی ایس آرکانگریس کے حملے کے واقعات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شکست کے خوف سے یہ حملے اپوزیشن جماعت کی طرف سے کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی فائدے اٹھانے یہ حملہ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آرکانگریس کے لیڈران اور کارکنوں نے پولنگ بوتھس میں گڑبڑکی ہے اور تشدد برپا کیا ہے ۔پولیس اس تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ، اسپیکر کوڈیلہ سیواپرساد راو پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ۔انہوں نے تلگودیشم کے لیڈر ایس بھاسکر ریڈی کو ہلاک کرنے کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ حملہ آوروں کو گرفتارکیاجائے ۔انہوں نے ریاست میں جمہوریت کے تحفظ کی ضرورت پرزور دیا۔