شہادت حضرت علیؓ کی اختیاری تعطیل 22 مارچ کو رہے گی

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شہادت حضرت علی ؓ کے ضمن میں اختیاری تعطیل کے دن میں تبدیلی کی ہے۔ سکریٹری پولٹیکل نوین متل نے جی او آر ٹی 381 جاری کیا جس کے مطابق تلنگانہ وقف بورڈ نے شہادت حضرت علیؓ کی اختیاری تعطیل کو 21 مارچ کے بجائے 22 مارچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ رویت ہلال کے مطابق 20 رمضان المبارک کو شہادت حضرت علیؓ کے ضمن میں اختیاری تعطیل میں تبدیلی کی گئی۔ ریاست میں یہ اختیاری تعطیل 21 مارچ کے بجائے 22 مارچ ہفتہ کو رہے گی۔ حکومت نے اس تبدیلی کے ساتھ اعلامیہ جاری کیا ہے۔1