شہباز شریف ، اہلیہ اور بیٹے کی املاک ضبط

   

لاہور،18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کی املاک اور دو گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔‘جیو نیوز’ نے جمعرات کو بتایا کہ نیب کی لاہور بنچ نے چہارشنبہ کو مختلف اداروں کو مکتوب لکھ کر پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدرشہباز شریف کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع دو مکانوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دونوں ہی مکان شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ نیب نے لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹي کے فیز فائیو میں بنے دو مکانوں اور ھیراپور واقع قطعہ اراضی، ایک کاٹیج اور ایک ولا کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جو شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تھمینہ درانی کے نام رجسٹرڈ ہے۔ علاوہ ازیں نیب نے نواز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے نام پر لاہور میں اراضی کے نو پلاٹوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔نیب کے مکتوب کے مطابق، مندرجہ بالا املاک اور گاڑیوں کو نہ تو فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی ملکیت کو کسی اور کے نام پر منتقل کیا جا سکتا ہے ۔