لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر موخر کر دی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہفتہ کی رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ان کی اب اتوار کو (کل) وطن واپسی متوقع ہے،وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانہ ہونا تھا۔
اطالوی ڈاکٹروں کی 100 سالہ خاتون کے جگر کی پیوندکاری
روم : اٹلی میں ایک 100 سالہ خاتون کے جگر کو کامیابی کے ساتھ دوسرے مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزارت صحت نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتہ فلورنس کے سان جیوانی ڈی ڈیو ہسپتال میں انتقال کرنے والی 100سالہ خاتون کا جگر یونیورسٹی آف پیسا ہسپتال میں ویٹنگ لسٹ میں شامل ایک شخص کو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عطیہ دہندہ خاتون کی وفات کے بعد مریض میں جگر ٹرانسپلانٹ کرنے کے آپریشن کا پورا عمل 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔