شہد اور دودھ میں نہانے اور سونے کی چوسنی استعمال کرنے والا بچہ

   

یارک شائر: برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں ایک بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزاررہا ہے جو ماں کی جانب سے دی گئی سونے کی چوسنی استعمال کرتا ہے، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے پہنتا ہے جبکہ اس کی والدہ اسے دودھ اور شہد میں نہلاتی ہیں۔اس بچے کا نام جریم اکرم ہے جس کی والدہ قیصے اکرم اس سال کرسمس پر انہیں 100 مختلف تحفے دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جن میں سے کئی تحفے جریم کو دیئے جاچکے ہیں۔ قیصے کے مطابق وہ اپنے بچے کو ایک شاندار زندگی دینا چاہتی ہیں خواہ اس کی کتنی ہی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے۔ تاہم ناقدین نے ان کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔چند ماہ قبل انہوں نے بچے کے لیے ڈیزائنر چْسنی بنوائی جو ٹھوس سونے پر مشتمل تھی اور ایک ہزار پونڈ سے زائد کی لاگت آئی تھی۔ حیرت انگیز طور پر یہ بچہ پہلے دودھ اور شہد سے نہاتا ہے اور اس کے بعد پانی سے نہلا کر تیار کرتی ہیں۔