شہرمیں ایم ایم ٹی ایس کی 34 سرویسس منسوخ‘ آر ٹی سی نے اضافی بسوں کا آغاز کیا

   

حیدرآباد/29 مئی، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس کی 34 ٹرینوں کو منسوخ کردیا ۔ لنگم پلی و حیدرآباد کے درمیان 9 سرویسس اور حیدرآباد تا لنگم پلی کے درمیان 9 سرویسس کو منسوخ کردیا گیا۔ فلک نما اور لنگم پلی کے درمیان آمد ورفت کی 7 سرویسس منسوخ کردی گئیں۔ سکندرآباد تا لنگم پلی سرویس اور واپسی کی سرویس منسوخ کردی گئی ۔ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سرویس ( ایم ایم ٹی ایس ) حیدرآباد اور سکندرآباد کو مضافاتی علاقوں سے جوڑتی ہے۔ اسی دوران آر ٹی سی نے گریٹر حیدرآباد حدود میں اضافی بس سروس کا اعلان کیا ہے تاکہ ایم ایم ٹی ایس سرویس کی منسوخی سے متاثر مسافرین کو سہولت ہو۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کیشو گیری و بورا بنڈہ کے درمیان 22 سرویسس جبکہ سکندرآباد ۔ ہائی ٹیک سٹی کے درمیان 54 ، سکندرآباد ۔ بورا بنڈہ کے درمیان 16 ، سی بی ایس تا پٹن چیرو 108 اور سکندرآباد تا پٹن چیرو 84 سروس کا آر ٹی سی نے اضافہ کیا ۔ر