نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام عوام کو زیادہ پائیدار، مضبوط اور محفوظ ماحول ملے گا۔مرکزی صحت کے سکریٹری سدھانش پنت نے جمعہ کو یہاں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ منصوبہ تیار کرنے کے موضوع پر قومی شہری صحت کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات فراہم کرنے میں یو ایل بی کی شرکت سے صحت کی خدمات کی حالت میں بہتری آئے گی اور یہ صحت کی خدمات کو مزید سستی اور رہائشیوں کیلئے قابل رسائی بنایاجاسکے گا۔ کانفرنس میں مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری منوج جوشی بھی موجود تھے ۔ پنت نے کہا کہ شہری سطح پر بنیادی اور ثانوی صحت کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ اعلیٰ معیار کی صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مہاراشٹرا اور گجرات میں شہری بلدیاتی اداروں کا نمایاں اثر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات فراہم کرنے میں یوایل بی کی شرکت سے صحت کی خدمات کی حالت میں نمایاں طورپر بہتری آئے گی۔