شہروں کے اردگرد حمل ونقل پر پابندی‘ سرحدوں پر مہر۔ مرکز کا ریاستوں کو حکم۔

,

   

نئی دہلی۔ مرکز نے اتوار کے روز تمام ریاستوں کو ہدایتیں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤ ن پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور لوگوں کی حمل ونقل پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور ان کے کام کے مقام پر ہی ان کے لئے کھانے اور رہنے کا انتظام کریں۔

سی او وی ائی ڈی 19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے منگل کے رو ز وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد

اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں کی مختلف شہروں سے بڑے پیمانے پر واپس لوٹنے کی کوششوں کے اطلاعات کے پیش نظر یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس بات کو دیکھتے ہوئے کہاکہ ملک کے کچھ حصوں میں مہاجر مزدوروں کے نقل مقام میں اضافہ ہوگیا ہے‘

کابینہ سکریٹری راجیو گاؤبا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزرات داخلی امور کے عہدیداروں‘ ریاستی چیف سکریٹریز اور ڈائرکٹورس جنرل آف پولیس سے اتوار کے روز بات کی اور مذکورہ اضلاعوں اور ریاستی سرحدوں پر ”مہر بند“ کرنے کا فیصلہ لیاہے۔

ریاستی حکومت کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ”اس بات کی ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ اضلاع اور ریاست کی سرحدوں پر فوری اثر کے ساتھ مہر بند کیاجائے اور ریاستوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ شہروں کے اردگرد اور ہائی ویزپر کوئی حمل ونقل نہیں ہونی چاہئے“۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ”صرف سازوسامان لے جانے والے گاڑیوں کو بھی اجازت ہوگی۔ ضلع مجسٹریٹس‘ سپریڈنٹ آف پولیس ان ہدایتوں کے نافذ کی ذمہ داری دی جاتی ہے آفات سماوی ایکٹ کے تحت یہ کام کریں گے۔

یہ بھی صلح دی جاتی ہے کہ غریبوں او رضرورت مند لوگوں کے لئے وافر مقدار میں کھانے کا انتظام کیاجائے‘ جس میں مہاجر مزدور بھی شامل ہیں جو کھانے مذکورہ مزدوروں کے کام کے مقام پر تیار کیاجائے۔ اس کام کے لئے ہفتہ کے روز مرکز نے ایس ڈی آر ایف فنڈس کے استعمال کی بھی اجازت دی ہے۔

جس کے علاوہ اس بات کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں جو لیبروں او رطلبہ کو مکانات خالی کرنے کا اصرار کرتا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چودہ دنوں تک ریاستی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کوارئنٹائن میں رکھنے کے بھی احکاما ت دئے گئے ہیں