شہریت ترمیمی قانون کیخلاف بنگا ل اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے ممتا بنرجی کااعلان، کانگریس اور سی پی آئی کا خیرمقدم

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد ریاستی اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد داخل کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سی اے اے کو خطرناک کھیل قرار دیا تھا۔ انہوں نے شمالی مشرقی ریاستوں کے انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں اس قانون کی مخالفت میں بل لے کر آئیں۔ آج انہوں نے خود اعلان کیا کہ وہ بہت جلد مغربی بنگال کی اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرار داد پیش کریں گی۔

ممتا کے اس عمل پر کانگریس اور سی پی ایم نے ستائش کی اور اس کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال اسمبلی نے گذشتہ سال ستمبر میں این آر سی کے خلاف قرار داد منظور کیا تھا۔