حیدرآباد۔28نومبر۔ ( یواین آئی ) جی ایچ ایم سیحدود میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سردی کی لہرمیں اضافہ کاامکان ہے ۔شہر کے نواحی علاقوں میں کہر کی گھنی چادر ہے جس سے گاڑی سواروں کو راستہ نظرنہیں آرہا ہے ۔صبح میں سردی کی لہر کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامنا ہے ۔شہرحیدرآباد کے بشمول اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کاسامنا ہے ۔حیدرآباد میں جمعرات کی صبح اقل ترین درجہ حرارت 18ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ گذشتہ شب 14ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔