شہری علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے حکومت کی مساعی

   

ویج اور نان ویج مارکٹس کا قیام، ناقص پانی کی صفائی کیلئے خصوصی پلانٹس
حیدرآباد ۔23 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شہری علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کا دعویٰ کیا ہے۔ شہری ترقی کے بارے میں حکومت کی جانب سے تفصیلی نوٹ جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاستی کے شہری علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ شہری علاقوں میں بڑھتی آبادی کے اعتبار سے انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مستقبل میں شہریوں کو انفراسٹرکچر سہولتوں سے فائدہ پہنچانے کیلئے پٹنا پرگتی اسکیم متعارف کی گئی۔ ہر ماہ اس اسکیم کیلئے فنڈس جاری کرتے ہوئے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ میونسپلٹیز اور کارپوریشنوں کے تحت 10 فیصد گرین بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق شہری علاقوں میں عوام کو تازہ ترکاری ، پھل اور گوشت کی سرگراہی کے لئے ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین مارکٹس قائم کئے گئے ۔ مارکٹس کی تعمیر پر 500 کروڑ مختص کئے گئے۔ مارکٹس کے قیام سے اطراف کے علاقوں کی ترقی ہوئی ہے۔ 144 شہروں میں ویج اور نان ویج مارکٹس کا قیام عمل میں آیا ۔ ان میں سے 125 مقامات پر تعمیری کام اختتامی مراحل میں ہیں۔ ریاست میں 430 کروڑ کے خرچ سے 139 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے 22 کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ان پلانٹس میں ناقص پانی کی صفائی کا کام انجام دیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں ٹی پاس اور بی پاس قانون پر عمل آوری کے ذریعہ مکانات کی تعمیر کی اجازت میں سہولت پیدا کی گئی ہے۔ تعمیری کاموں کی عاجلانہ منظوری کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہری بلدیات میں صحت و صفائی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ضلع ہیڈکوارٹرس پر 20 اینمل کیر سنٹرس تعمیر کئے گئے۔ ر