شہر اور اطراف میں سیڑھیوں والی باولیوں کی بحالی کے اقدامات

   

حیدرآباد :۔ شہر اور اس کے اطراف میں موجود باؤلیوں
(Stepwells)
کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے مختلف باولیوں پر کام کیا جارہا ہے ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار نے منگل کو ٹوئیٹ کیا کہ ’ گڈی ملکاپور میں بھگوان داس باغ کی باولی

(Stepwell)

کی صفائی کا کام ہورہا ہے یہ ایک خانگی باولی ہے لیکن ایچ ایم ڈی اے نے یہ کام شروع کیا ہے ۔ ان باولیوں کی صفائی ، تحفظ اور بحالی کے لیے ہماری کاوشوں میں شامل ہوجائیں ‘ ۔ اس کام کو شروع کرنے پر اروند کمار کی ستائش کرتے ہوئے آرکیٹکٹ اور ڈیزائنر کلپنا رمیش نے جواب میں کہا کہ ’ باولیوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے آپ کی کاوش بہت اچھی ہیں جو آج بھی بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔ سیتارام باغ میں پھول باغ پر آپ کی مدد کی ضرورت ہے ۔ ہم نے گچی باولی کی باولی پر اسے بحال کرنے کے سلسلہ میں ابتدائی کام شروع کیا ہے ۔ اگر ہم کو اس کام میں ایچ ایم ڈی اے کی مدد حاصل ہو تو ایسی کئی باولیاں ہیں جن کی مرمت اور بحالی میں ہم مدد کرسکتے ہیں ‘ ۔