شہر میںدرجہ حرارت میں اضافہ

   

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایک ہفتے تک ابر آلود موسم اور وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 30 ڈگری سلسئیس سے اوپر پہونچ گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا تھا ۔ سردی کی شدید لہر پیدا ہوگئی تھی ۔ شہر کے نواحی اور مضافاتی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت میں سردی شدت کی محسوس کی جا رہی تھی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
رہا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آج صبح 8.30 بجے اعظم ترین درجہ حرارت 31.1 ڈگری درج کیا گیا ۔ جبکہ دن میں سب سے زیاد ہ درجہ حرارت 33 ڈگری سلسئیس خیریت آباد میں درج کیا گیا ۔ عوام کو گرمی کی شدت کا احساس بھی ہونے لگا ہے ۔ رطوبت میں اضافہ ہوا ہے جو 73 فیصد درج کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہفتے اور اتوار کو بھی گرمی میں کمی کا امکان نہیں ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری اور اقل ترین 19 ڈگری درج کیا جاسکتا ہے ۔ اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔