شہر میں آئندہ تین دنوں تک سردی کی شدت کی برقراری کا امکان

   

حیدرآباد11جنوری (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد میں آئندہ تین دنوں تک سردی کی شدت برقراررہے گی۔اسی دوران شہر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو مشکل صورتحال کا سامنا رہا ۔تلنگانہ کے کئی اضلاع اور دیگرمقامات پر کہر کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہیں۔ سکندرآباد کے ویسٹ ماریڈ پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 9.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صبح اورشام کے اوقات میں کئی اضلاع کے بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔ صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہیکئی گاڑی سوار دن کے اوقات میں بھی اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔