شہر میں آج جلسہ ہائے شہادت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام و شہدائے کر بلا رضوان اللہ علیہم اجمعین

   

حیدرآباد۔7 اگست (راست) کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام 8 اگست بعد نماز عشاء روبرو زین فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری، صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت صدارت کریں گے۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی و قادری علی پاشاہ کی قرأت ہوگی۔ جناب سید شاہ نور نقشبندی، جناب سید حسین قادری، جناب سید مجاہد قادری، جناب سید سیادت علی مظفر قادری، جناب سید معین قادری اور جناب سالم چشتی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت سیدنا امام حسین پاک علیہ السلام پیش کریں گے۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کی اطلاع کے مطابق مسجد شجاعت، جانکی نگر، ٹولی چوکی میں جلسہ یاد امام حسین ؓ 8 اگست بعد نماز عشاء اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی مجددی قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
٭٭ الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’شہید اعظم ؓ کانفرنس‘‘ 8 اگست بروز پیر بعد عشاء، جامع مسجد محمدیہ (چنے کی بھٹی، مصری گنج) میں مقرر ہے جس میں مولانا حافظ سید شاہ رضوان پاشاہ قادری لاؤبالی خطاب کریں گے۔ حافظ و قاری ابرار احمد خاں قادری کی قرأت اور قاری اسد خاں قادری و محمد معراج قادری کی نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا حافظ لئیق احمد انوار اللہی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
٭٭ کل ہند جمعیۃ المشائخ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ و شہدائے کر بلا جامع مسجد محمدی، ٹی وی ٹاور، موسی رام باغ میں 8 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء مقرر ہے۔ مولانا سید احمد نور اللہ قادری صدر جمعیۃ جلسہ کی صدارت کریں گے۔ مولانا قاضی سید شاہ مصطفی علی صوفی قادری، مولانا ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری، مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری و دیگر کے خطابات ہوں گے۔
٭٭ کلیۃ البنین مغلپورہ 8 اگست بروز پیر 12 بجے دن جلسہ شہادت حضرت امام حسین ؓ حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ مفتی ریاض اشرفی، مولانا شہباز نقشبندی، مفتی شیخ عابد علی، حافظ محمد عمران، مفتی سید مظہر، جناب شمس الدین فاروقی کلیۃ البنین کی مدرسین و طلبہ مخاطب کریں گے۔
٭٭ زیر اہتمام ملی بیت المال ٹرسٹ بیادگار مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی ؒ ایوان فاضل و عاقل بمکان مولاعاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 8 اگست بروز پیر بوقت 9 بجے شب مرکزی جلسہ سیدنا شہادت حسین ؓ مقر ہے۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری و مولانا محمد محی الدین احمد حسامی اور حافظ نصیر الدین حسامی پیش کریں گے۔ اس مقدس جلسہ سے مولانا شیخ طاہر، مولانا ریاض احمد قادری، مولانا و ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی خطاب کریں گے۔ نیز اخیر میں نگران جلسہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ نظامت کے فرائض قاری عبدالقیوم شاکر انجام دیں گے۔