شہر میں آر ٹی سی بس پاسیس استعمال کرنے والوں کو بڑا جھٹکا

   

تمام زمروں کے بس پاسیس کی قیمتوں میں اضافہ ، یکم اپریل سے نئی شرحوں کا اطلاق
حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ آر ٹی سی انتظامیہ نے تمام اقسام کے بس پاسیس کی شرحوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے بس ٹکٹ شرحوں میں اضافہ سے متعلق ابھی تک دو رپورٹس حکومت کو پیش کردی گئی ہیں ۔ تاہم چیف منسٹر کے سی آر نے اس پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ دوسری طرف آئیل کمپنیوں کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزآنہ اضافہ کیا جارہا ہے ۔ بالخصوص آئیل کمپنیوں نے بلک میں فروخت ہونے والے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 25 روپئے کا اضافہ کردیا ہے ۔ پہلے سے نقصان میں چلنے والے تلنگانہ آر ٹی سی پر مزید مالی بوجھ عائد ہوگیا ہے۔ آر ٹی سی شرحوں میں حکومت کی منظوری تک مزید انتظار کرنے کے بجائے آر ٹی سی انتظامیہ نے فی الحال تمام اقسام پاسیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ۔ جنرل بس ٹکٹ ( بی بی ٹی ) پاس پر بھاری اضافہ ہوا ہے ۔ اس زمرے میں آرڈینری پاس کی قیمت کو 950 روپئے سے بڑھاکر 1150 روپئے کردیا گیا ہے ۔ میٹرو ایکسپریس کی قیمت کو 1070 سے بڑھاکر 1300 روپئے کیا گیا ہے ۔ میٹرو ڈیلکس کے پاس کو 1185 روپئے سے بڑھاکر 1450 روپئے کیا گیا ہے ۔ میٹرو لکژری بس پاس کی قیمت کو 2 ہزار روپئے سے بڑھاکر 2400 روپئے کردیا گیا ہے ۔ پُشپک بس پاس کی قیمت کو 2500 روپئے سے بڑھاکر 3000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ این جی او بس پاسیس سے متعلق آرڈینری پاس کی قیمت کو 320 سے بڑھاکر 400 روپئے میٹرو ایکسپریس کو 450 روپئے سے بڑھاکر 550 روپئے میٹرو ڈیلکس کے پاس کو 575 سے بڑھاکر 700 روپئے ایم ایم ٹی ایس آر ٹی سی کومبو ٹکٹ کی قیمت کو 1090 سے بڑھاکر 1350 روپئے کردیا گیا ہے ۔ حال ہی سیفٹی سیس کے نام پر ٹکٹ پر ایک روپئے بڑھاتے ہوئے چلر کے مسئلہ کو ختم کرتے ہوئے رؤنڈ آف کیا گیا ہے ۔ ن