شہر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان

   

حیدرآباد 18 جنوری ( سیاست نیوز ) دو دن قبل بارش اور مطلع ابر آلود رہنے کے بعد اب حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں آئندہ دو دنوں میں گراوٹ کا امکان ہے ۔ منگل کی صبح اوسط درجہ حرارت 16.4 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے ۔ سیری لنگم پلی میں سب سے کم 13.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر میں مختلف مقامات اور خاص طور پر مضافات میں درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کی گراوٹ آسکتی ہے۔ بیگم پیٹ ‘ ملک پیٹ ‘ جوبلی ہلز ‘ سرور نگر اور کاروان میں رات کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہونے کا امکان ہے ۔ اس دوران ریاست کے کچھ حصوں میں اب بھی ہلکی سے اوسط بارش ہو رہی ہے ۔ منگل کو سدی پیٹ کے پیداکوڈور میں 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کئی اضلاع میں بھی رات کا درجہ حرارت کم ہوا ہے اور یہ 13 تا 14 ڈگری تک پہونچنے کا امکان ہے ۔