شاپنگ کی شاپنگ اور انعامات کی بھرمار
حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی 19 ڈسمبر سے شہر میں سیاست شاپنگ دھوم کا آغاز ہوگا جو تقریباً 30 جنوری 2023 ء تک جاری رہے گا۔ زائداز 40 یوم تک جاری رہنے والے اس شاپنگ دھوم کا مقصد جہاں صارفین کو واجبی قیمتوں پر بے شمار اشیاء بشمول ملبوسات و زیورات کی فراہمی یقینی بنانا ہے وہیں ریٹیلرس کو غیرمعمولی تشہیر کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کے کاروبار کو فروغ دینا اور اُسے بلندیوں پر پہنچانا ہے۔ روزنامہ سیاست گزشتہ 12 برسوں سے ’’سیاست شاپنگ دھوم‘‘ کا اہتمام کرتا آرہا ہے جس کے باعث صارفین اور ریٹیلرس دونوں کا کافی فائدہ ہوا ہے۔ صارفین کو معیاری اشیاء کے حصول کے ساتھ ساتھ بے شمار انعامات بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ ایک موٹر کار، موٹر بائیک، اسکوٹر کے علاوہ 248 دیگر انعامات صارفین کے منتظر ہیں۔ ان انعامات میں واشنگ مشین، ریفریجریٹرس ، ایرکولرس بھی شامل ہیں۔ 19 ڈسمبر تا 30 جنوری سیاست شاپنگ دھوم 2022 ء میں حصہ لینے والے آؤٹ لیٹس (دکانات و شورومس) سے خریداری کرکے کوپن حاصل کرنے والوں کو ہر دس دن میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے 4 منی ڈراز (چھوٹی قرعہ اندازی) اور شاپنگ دھوم کے اختتام کے فوری بعد ہونے والے بمپر ڈرا میں حصہ لینے کا نادر و نایاب موقع حاصل ہوگا۔ اس طرح صارفین کو ہر منی ڈرا میں 62 الکٹرانک و دیگر انعامات کے علاوہ بمپر ڈرا کے موقع پر لاکھوں روپئے مالیتی کار اور موٹر سیکل و اسکوٹر حاصل کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ سیاست شاپنگ دھوم کے دوران مینو فیکچررس (اشیاء ساز) ڈیلروں یا ریٹیلرس کو مارکٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور اپنے برانڈس کی اہمیت منوانے کا زرین موقع حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھیں سیاست کے صفحات پر اشتہارات اور مضامین کی شکل میں جگہ بھی ملتی ہے۔ جاریہ شادی سیزن کے دوران سیاست شاپنگ دھوم کے غیرمعمولی کامیاب ہونے کی اُمید ہے اس لئے کہ اس میں بڑے پیمانے پر شادیوں و دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جہاں تک شادی بیاہ کا معاملہ ہے زیورات و ملبوسات، فرنیچر، گھر کی زیبائش و آسائش کے ساز و سامان اور کھانے پینے کی اشیاء، چاول سے لے کر مسالحہ جات، خشک میوے وغیرہ کی خریداری نقطہ عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ اس مرتبہ سیاست شاپنگ دھوم کے مین اسپانسر ’’کاکشن‘‘ ، اسپیشل اسپانسر سورج بھان جیمس ایٔلا جیویلرس گلزار حوض اور اسوسی ایٹ اسپانسر بچوں کے ملبوسات کا مشہور شوروم بچپن کڈس ویئر ہے ۔
، میڈیا پارٹنرس سیاست ٹی وی اور سیاست ویب سائیٹ ہے جبکہ تقریباً 37 معاون اسپانسرس بھی سیاست شاپنگ دھوم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔ ان معاون اسپانسرس میں 11 اسپائسس ریسٹورنٹ‘ ایرو ونگس ٹراویلس‘ الایمن ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ المحسن ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ انجلی الکٹرانکس‘ آرک انٹرپرائزرس ٹراویل ایجنسی‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ کیلی شاپ‘ کیلی ایکسٹنشن‘ ڈاکٹر سیکسینہ‘ ڈیورو سلیپ میٹریسس‘ ایتھنک ڈیسٹنیشن‘ فرٹی9‘ فیوچرس الکٹرانکس‘ گوپال برادرس‘ ہمت رام جیویلرس‘ ایمپیریل برائڈل اسٹوڈیو‘ جہاں پناہ کڈس‘ جاجو ساری ایکسٹنشن‘ جوہری جیولرس‘ K-3000‘ کمل واچ کمپنی‘ کرشمہ ویڈنگ مال‘ کبری جیویلرس‘ لپاکشی فرنیچرس‘ ماوا جیویلرس‘ میاکس فرنیچرس‘ میٹرو فٹ ویر‘ محمد خاں جیویلرس‘ نزاکت ویمن ورلڈ‘ کیفے نیلوفر‘ آر ۔ ایس برادرس‘ سپسنگ ٹی‘ اسٹاٹس‘ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال‘ سبحان بیکری ،مشہور و معروف فرمس و تجارتی ادارے شامل ہیں۔ 40 دن کے دوران جو چار منی ڈراز نکالے جائیں گے ان میں صارفین کو ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ٹوسٹر، واکیوم کلینر، مکس گرائنڈر اور گفٹ ووچرس وغیرہ حاصل ہوں گے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے منتظمین کا کہنا ہے کہ روزنامہ سیاست نے سال 2007 ء سے یہ فیسٹیول منانے کا آغاز کیا۔ اس طرح یہ ریٹیلرس کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں صارفین کو واجبی دام پر معیاری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ دونوں شہروں میں 100 سے زائد آؤٹ لیٹس پر آپ کو سیاست شاپنگ دھوم میں حصہ لینے کا موقع حاصل ہوگا۔ کچھ بھی خریدیئے اور کوپن حاصل کرتے ہوئے اُسے آؤٹ لیٹس یا دوکانات میں رکھے ہوئے شیشے کے باکس میں ڈال دیں، ہوسکتا ہے کہ سیاست شاپنگ دھوم22 20 ء میں حصہ لیتے ہوئے آپ ماروتی آلٹو کے مالک بن جائیں تو دیر کس بات کی ویسے بھی شاپنگ میں سمجھداری بہت ضروری ہے تب ہی تو آپ کا اور سب کا فائدہ ہوگا۔
نوٹ : اس سال سیاست دھوم میں حصہ لینے والے 100سے زائد آؤٹ لیٹس کی فہرست صفحہ نمبر 9پر ملاحظہ کیجئے۔